Thursday, December 1, 2022

شارجہ :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاورزلمی  کو201رنز کا ہدف

شارجہ :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاورزلمی  کو201رنز کا ہدف
شارجہ (92نیوز)پاکستان سپر لیگ  کے پہلے کوالیفائر میں  کوئٹہ نے پشاور کو دوسو ایک رنز کا ہدف دیا ہےہدف کےتعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شارجہ میں ہونےوالے پہلے کوالیفائر میں ڈیرن سیمی نے ٹاس  جیت کر  کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو احمد شہزاد اور لیوک رائٹ نے  پہلے ہی اوور میں حسن علی کو تیرہ رنز کی سلامی دی ۔ لیوک رائٹ کریز پر زیادہ دیر نہ رک سکے اور بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے  لیکن کیون پیٹرسن کےمیدان میں آتے ہی شارجہ میں چوکوں چھکوں کی بہار آگئی ۔ احمد شہزاد نےاڑتیس گیندوں پر اکہتر اور پیٹرسن نے بائیس گیندوں پر چالیس رنز بنائےایک موقع پر  ایسا لگ رہا تھا  کہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل کا سب سے بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی کوئٹہ کا رن ریٹ گرنے لگا۔ سرفراز ،رائلی روسو اور سعد نسیم بڑی اننگز نہ کھیل سکے وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے کوئٹہ کی ٹیم دو سو رنزسے آگے نہ بڑھ پائی ۔ پشاورزلمی  کے وہاب ریاض نے تین ،سیمی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔