Tuesday, October 4, 2022

شارجہ ٹٰسیٹ : ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 244 رنز بنالئے

شارجہ ٹٰسیٹ : ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 244 رنز بنالئے

 شارجہ (سپورٹس ڈیسک )شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز  نے چھ وکٹیں کھوکردو سو چوالیس رنز بنا لئے۔مہمان ٹیم کو گرین شرٹس کی برتری ختم کرنے کےلئے مزید سینتیس رنز درکار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق شارجہ ٹیسٹ میں  بلےبازوں کی وکٹیں خزاں کےپتوں کی طرح جھڑرہی ہیں گرین شرٹس پہلی اننگزمیں دوسواکاسی رنزپرہمت ہارے توویسٹ انڈیزکی بھی چھ وکٹیں  دو سو چوالیس رنز پرگرگئیں۔  دوسرےدن کےکھیل کی سب سےخاص بات محمد عامر کاشاندارکیچ تھاجس سےبراوو کی اننگزکےآگےفل سٹاپ لگ گیا۔ ویسٹ انڈین اوپنرکریگ براتھویٹ  ناقابل شکست  پچانوے رنزکےساتھ کریزپر موجودہیں جبکہ  چیز پچاس اور ڈورچ سینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد عامر اور وہاب ریاض نے دو دو جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس سے پہلے پاکستان نے دو سو پچپن رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے  دوسرے دن کا کھیل شروع کیا اور مجموعی اسکور میں چوبیس رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔