Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شارجہ سے گرفتار ہونیوالا عاصمہ رانی کا قاتل پاکستان منتقل

شارجہ سے گرفتار ہونیوالا عاصمہ رانی کا قاتل پاکستان منتقل
March 11, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز)  کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی شارجہ سے پاکستان منتقل ہو گیا ۔ملزم مجاہد آفریدی نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور شارجہ فرار ہو گیا تھا۔

رواں برس 28 جنوری کو کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیس کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہونے والا مجاہد آفریدی یو اے ای سے اسلام آباد ائر پورٹ پہنچ گیا ہے ۔

مجاہد آفریدی کومتحدہ عرب امارات مین  انٹرپول پولیس نے گرفتار کیا تھا جہاں سے اسے پرواز پی کے 212 کے ذریعے پاکستان لایا گیا  بے نظر بھٹوانٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کوہاٹ سپیشل پولیس ٹیم کے علاوہ ایف آئی اے کی ٹیم بھی موجود تھی ، مجاہد کو پہنچتے ہی کوہاٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کی جانب سے حالت نزاع میں مجاہد آفریدی کا نام لیا گیا تھا جے کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ، مجاہد آفریدی وقوعہ کے روز ہی ملک سے فرار ہو گیا تھا ۔