Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شادی کی ہیٹ ٹرک،کپتان کو ’’نکی جئی ہاں ‘‘ کا انتظار

شادی کی ہیٹ ٹرک،کپتان کو ’’نکی جئی ہاں ‘‘ کا انتظار
January 7, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) شادی کی ہیٹ ٹرک ہونے کو ہے ۔ عمران خان کو صرف  ’’نکی جئی ہاں‘‘ کا انتظار ہے ۔ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو رشتہ بھیج دیا ہے ۔ خاتون بچوں اور خاندان سے مشورے کے بعد جواب دیں گی ۔ مثبت جواب آنے پر عمران خان باضابطہ اعلان کریں گے۔

عمران خان کی شادی کی اطلاعات سے متعلق تحریک انصاف نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان کی شادی کی خبر کی تردید کردی ۔

  ترجمان عمران خان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی لیکن انہوں نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے ۔  خبر سے دونوں خاندانوں کو تکلیف پہنچائی گئی۔

ترجمان عمران خان کے مطابق بشریٰ مانیکا ایک گھریلو خاتون ہیں ۔  خبر سے دونوں خاندانوں کو تکلیف پہنچائی گئی ۔  قیاس آرائیوں پر مبنی خبر افسوسناک ہے ۔  عمران خان کی نجی زندگی کے بارے میں اس طرح کی خبر نہایت بدقسمتی ہے ۔  خبر میں ایک ایسی خاتون کو بھی گھسیٹا گیا جو کسی طور عوامی نہیں ۔  انتہائی حساس اور نجی معاملے کو غلط اور حقائق کے برعکس موضوع سخن بنانا افسوسناک ہے ۔  غیرذمہ دارانہ حرکت سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر انتہائی ناروا دباؤ آیا ۔

ترجمان عمران خان نے کہا کہ نکاح کی تجویز قبول ہونے اور عمران خان کے باضابطہ اعلان تک میڈیا دونوں خاندانوں کے نجی معاملات کا احترام کرے اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نشر کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔