Saturday, July 27, 2024

شادی شدہ افراد میں کینسر کیخلاف قوت مدافعت زیادہ پائی جاتی ہے : طبی ماہرین

شادی شدہ افراد میں کینسر کیخلاف قوت مدافعت زیادہ پائی جاتی ہے : طبی ماہرین
April 12, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں شادی شدہ کینسر کے مریضوں میں اس مرض کے خلاف لڑنے کی قوت زیادہ پائی جاتی ہیں اور وہ لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ”دی ٹیلی گراف“ نے اپنی حالیہ اشاعت میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین کی تیارکردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینسر میں مبتلا غیر شادی شدہ مردوں میں ہلاکت کی شرح شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق آٹھ لاکھ افراد پر 2000ءسے 2009ءکی درمیانی مدت میں کی گئی۔ تحقیق میں شامل افراد میں نصف تعداد مردوں کی تھی۔ محققین اس بات پر متفق ہیں کہ کینسر میں مبتلا شادی شدہ افراد کو مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ بہتر معاشرتی مدد حاصل ہوتی ہے اسی لئے وہ کینسر کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ کینسر میں مبتلا کنواری خواتین کی نسبت شادی شدہ خواتین میں زندہ رہنے کی زیادہ رغبت پائی جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کینسر کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو اپنے کینسر کے مریضوں پر بہتر معاشرتی سہارا تلاش کرنے پر زور ڈالنا چاہیے۔