شادی سے انکار کرنے پر نوجوان کو قتل کرنے والی اثناء تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(92نیوز)شادی سے انکار پر نوجوان کو قتل کرنے والی اثناء بی بی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اثنا بی بی نے دو روز قبل بلال صفدر نامی نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
پولیس نے ملزمہ اثنا بی بی کو ہری پور سے گرفتار کیا ،اسلام آباد پولیس کے مطابق بلال صفدر نامی نوجوان وزارت دفاع میں ملازمت کرتا تھا۔