Sunday, October 2, 2022

شادی سے انکار پر پی اے ایف کے اہلکار کو قتل کرنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

شادی سے انکار پر پی اے ایف کے اہلکار کو قتل کرنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام آباد(92نیوز)شادی سے انکار پر پی اے ایف کے اہلکار بلال کو قتل کرنے والی خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمہ نے گزشتہ ہفتے بلال صفدر نامی نوجوان کو شادی سے انکار پر سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جواد حسین نے ملزمہ اثنا  بی بی کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔ واضح رہے کہ مارگلہ پولس نے ملزمہ کو ہری پور کے علاقے سے گرفتار کیا،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمہ نے اعتراف جرم کیا ہے اور ملزمہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔