Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شائقین کی تنقید یا ٹی 20ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ نہ بننے کا خوف، احمد شہزاد کا بلا آخرکار چل پڑا، 46 گیندوں پر 71رنز

شائقین کی تنقید یا ٹی 20ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ نہ بننے کا خوف، احمد شہزاد کا بلا آخرکار چل پڑا، 46 گیندوں پر 71رنز
February 7, 2016
دبئی (نائنٹی ٹو نیوز) وہ آیا، اس نے بلا چلایا اور میچ جتوا گیا۔ آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کون ہیں تو جناب یہ احمد شہزاد ہیں جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دوسرے میچ میں فتح دلا دی۔ کرکٹ شائقین کی تنقید یا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہ بننے کا خوف وجہ جو بھی ہو احمد شہزاد کا بلا آخرکار چل پڑا۔ طویل عرصہ تک فارم میں نہ رہنے والے احمد شہزاد نے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ کو فتح دلا کر سب کو حیران کر دیا۔ احمد شہزاد کراچی کے ایک سو اڑتالیس رنز کا تعاقب کرنے کے لیے اوپنر کی حیثیت سے میدان میں اترے اور چار جاندار چھکے اور پانچ شاندار چوکے لگا کر خوب میدان لگایا۔ احمد شہزاد چھیالیس گیندوں پر اکہتر رنز جوڑنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں۔