Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار‘ آج رات ہونیوالی ہے چوکوں چھکوں کی برسات

شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار‘ آج رات ہونیوالی ہے چوکوں چھکوں کی برسات
February 4, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پی سی بی کے زیراہتما م ہونے والی پہلی پاکستان سپر لیگ کا آج آغاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ اب مقابلہ ہو گا جوش اورجنون کا۔ ٹیمیں ہوں گی پانچ‘ وینیو ہوں گے دو اور مقابلے چوبیس۔ کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں یو اے ای کے میدانوں میں رونقیں بکھیرنے کو ہیں بے قرار۔ مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کا سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ پہلا جوڑ پڑے گا رات نو بجے دبئی میں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں سعید اجمل، محمد عرفان اور محمد سمیع رنگ جمائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری، آندرے رسل اور آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسد شفیق، انور علی اور عمرگل کے علاوہ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن پر مشتمل ہے۔ پشاور زلمے میں شامل ہیں جنید خان، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور بریڈ ہوج۔ ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ کراچی کنگز کا تاج شعیب ملک کے سر پر ہے۔ محمد عامر، فواد عالم‘ سہیل تنویر کے علاوہ بنگلا دیش کے مشفیق الرحیم اور آل راو¿نڈر شکیب الحسن بھی میدان لگائیں گے۔ لاہور قلندر کے کپتان ہیں اظہر علی‘ عمر اکمل، احسان عادل، صہیب مقصود اور محمد رضوان بھی قلندروں میں شامل ہیں۔ ڈوائن براوو اور کرس گیل بھی باولرز کی دھنائی کوہیں بے قرار۔ تو کرکٹ کے دیوانے ہو جائیں تیار‘ ختم ہونے کو ہے انتظار‘ شروع ہونے کو ہے چوکوں، چھکوں اور باو¿نسرز کی بہار۔