Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شائقین پریشان نہ ہوں، سخت محنت کر رہا ہوں، انہیں جلد پرانا سعیداجمل دیکھنے کو ملے گا: پاکستانی سٹار آف سپنر

شائقین پریشان نہ ہوں، سخت محنت کر رہا ہوں، انہیں جلد پرانا سعیداجمل دیکھنے کو ملے گا: پاکستانی سٹار آف سپنر
May 5, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستانی آف سپنر سعیداجمل نے کہا ہے کہ نئے ایکشن کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن اعتماد واپس حاصل کرنے کےلئے مجھے وقت درکار ہے۔ 92نیوز سے گفتگو میں سعیداجمل نے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینے میرے لئے بہت مشکل تھے اور آنے والے دنوں میں بھی مجھے سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا میں شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر مایوس ہوں، نئے ایکشن کے ساتھ دوسرا گیند زیادہ موثر نہیں رہا جس پر کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا میں شاندار ماضی کی بنیاد پر نہیں بلکہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ رہنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے شائقین کو امید دلائی کہ جلد انہیں پرانا سعید اجمل دیکھنے کو ملے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔