Wednesday, September 28, 2022

سی ڈی اے کے سابق ممبر اسٹیٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے مبینہ خودکشی کر لی

سی ڈی اے کے سابق ممبر اسٹیٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے مبینہ خودکشی کر لی
 اسلام آباد (92 نیوز) سی ڈی اے کے سابق ممبراسٹیٹ اور دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے مبینہ خودکشی کر لی۔ لاش اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں کمرے سے ملی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اسد منیر نے گزشتہ رات پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا تو ورثا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے پوسٹمارٹم نہ کرانے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔ باقی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش انکے بیٹے عملدار منیر کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد منیر کے خودکشی کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔