Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سی ڈی اے کا قابضین کیخلاف آپریشن، کئی لاجز کے تالے توڑ ڈالے

سی ڈی اے کا قابضین کیخلاف آپریشن، کئی لاجز کے تالے توڑ ڈالے
August 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ لاجز میں 52 سابق پارلیمنٹیرینز کا تاحال رہائشگاہوں پر قبضہ ہے۔ سی ڈی اے نے قابضین کے خلاف آپریشن  کرتے ہوئے کئی لاجز کے تالے توڑ ڈالے۔ قابضین میں طلال چوہدری، فاروق ستار، پیر امین الحسنات شاہ، ظفر اللہ جمالی ، آفتاب احمد شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی ،  سردار جعفر لغاری، چوہدری جعفر اقبال، عبدالغفار ڈوگر، مزمل قریشی، خواجہ سہیل منصور، غلام ربانی کھر، میجر طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان، شیخ آفتاب احمد بھی شامل ہیں۔ سی ڈی اے اور پولیس کی ٹیموں نے پارلیمنٹ لاجز میں کئی فیلٹس کے تالے توڑ کر کئی فیلٹس واگزار کر لیے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹس کو خالی کرا کرتزئین وآرائش کی جائے گی اور اراکین پارلیمنٹ اپارٹمنٹ ازسرے نو الاٹ کئے جائینگے۔ دوبارہ منتخب ہونے والے اراکین کو پرانے اپارٹمنٹ میں رہنے کیلئے دوبارہ درخواست دینگے۔