Saturday, July 27, 2024

سی ڈی اے کا رہائشی علاقوں میں موجود سفارتخانوں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کیلئے دفترخارجہ کو خط

سی ڈی اے کا رہائشی علاقوں میں موجود سفارتخانوں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کیلئے دفترخارجہ کو خط
February 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سی ڈی اے نے اسلام آباد  کے  رہائشی علاقوں میں قائم چالیس سفارتخانوں کو منتقل کرنے کیلئے  دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا سفارتخانے مقررہ وقت تک منتقل نہ کیے گئے تو ان کے خلاف کارروائی  کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق سی ڈی اے کی جانب سے  دفتر خارجہ کو  لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں چالیس کے قریب سفارتخانے قائم ہیں جنھیں جلد سے جلد ڈپلو میٹک انکلیو میں منتقل کیا جائےخط میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانوں کو جلد منتقل نہ کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے  سپریم کورٹ  بھی حکم دے چکی ہے کہ  رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں بند کی جائیں،کیونکہ رہائشی علاقوں میں موجود  سفارتخانے سیکیورٹی کے لیے بھی بڑا راسک ہیں،اس لیے ان کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہو اور کوئی دہشتگردی کا واقعہ بھی رونما نہ ہوسکے۔