Thursday, September 19, 2024

سی ڈی اے کابحریہ انکلیو میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

سی ڈی اے کابحریہ انکلیو میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری
December 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے بحریہ انکلیو میں غیرقانونی تعیرات کے خلاف آپریشن شروع  کر دیا، اربوں مالیت کی 510 کنال اراضی واگزار  کرا لی گئی ۔ چک شہزاد سے ملحقہ اربوں مالیت کی 510 کنال حکومتی زمین پر قابض بحریہ انکلیو کے خلاف سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ عملی طور حرکت میں آگئی ۔ صبح 9 بجے سے جاری آپریشن میں کئی کمرشل عمارتوں کو مسمار کردیا گیا۔ بحریہ انکلیو کے داخلی راستے،دکانوں اور ڈھابوں کو بھی گرا دیا گیا۔ سی ڈی اے کے ممبراسٹیٹ خوشحال خان آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ جبکہ بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مجموعی طور پر سی ڈی اے، انتظامیہ اور پولیس کے 400 سے زائد اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتظامیہ کو دیکھ کر بحریہ انکلیو انتظامیہ نے از خود بھی تعمیرات گرانا شروع کردیں،انتظامیہ نے مکمل اراضی کے واگزار ہونے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔