سی ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایاز ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغواء کی خبروں کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سی ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایاز ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ محمد ایاز خان کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔
سی ڈی اے افسر کی گمشدگی پر ان کے برادر نسبتی حسن کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں درخواست دی گئی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے ایاز خان گھر سے سی ڈی اے دفتر جی 6 گئے ۔ رات 8 بجے تک اپنی اہلیہ سے رابطے میں تھے اور جلد گھر آنے کا بتایا۔
درخواست کے مطابق رات 8 بجے کے بعد ایاز خان کے دونوں موبائل نمبر اچانک بند ہو گئے۔