Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سی پی پی اے کی نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4.75 روپے اضافہ کی درخواست

سی پی پی اے کی نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4.75 روپے اضافہ کی درخواست
November 22, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی۔ 

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے، بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کی استدعا کی گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کی درخواست اکتوبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس پر نیپرا 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔

نیپرا کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے علاوہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

دوسری جانب کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔