Saturday, February 4, 2023

سی پیک کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے

سی پیک کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
کراچی ( 92 نیو ز) پاک  چین دوستی کی جیتی جاگتی مثال سی پیک  کے منصوبے کے پاکستانی  معیشت پر بھی مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔چین  کی جانب سے 9 ماہ کےدوران پاکستان میں ایک ارب 34 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک  آف پاکستان  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  گذشتہ 9 ماہ کے دوران  چین نے پاکستان میں سب سے زیادہ  1 ارب 34 کروڑ ڈالر  کی سرمایہ کاری  کی ، جبکہ اسی عرصے  2 ارب 9 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق براہ راست بیرونی سرمایا کاری میں 4 اعشاریہ 4 فیصد  جبکہ مجموعی بیرونی سرمایا کاری میں 69 فیصد اضافہ  ہوا ۔ نو ماہ میں 4 ارب 45 کروڑ ڈالر کی مجموعی بیرونی سرمایا کاری ہوئی۔