Saturday, September 21, 2024

سی پیک کے تحت 19 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ، شاہ محمود قریشی

سی پیک کے تحت 19 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ، شاہ محمود قریشی
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے سی پیک کے تحت 19 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین تعلقات کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ چین نے مسئلہ کشمیر سمیت ہر موقع پر پاکستان کی حمایت کی۔ پاک چین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ 30 ہزار پاکستانی طلبہ چین میں زیر تعلیم ہیں۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک سے ہزاروں لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا سی پیک کے تحت 26 ہزار نوکریاں پیدا کی گئی ہیں۔ پاکستان ون چین پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔ چین کیساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔