Tuesday, April 30, 2024

سی پیک کے تحت کراچی کیلئے ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ

سی پیک کے تحت کراچی کیلئے ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ
September 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سی پیک کے تحت کراچی کے لیے بڑے اقتصادی ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری اُمور علی زیدی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا فیصلہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد سی پیک پر10 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی اجلاس میں ہوا۔

اُنہوں نے کہا کراچی کوسٹل کمپری ہینسیو ڈویلپمنٹ زون منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ منصوبے کے لیے چین ساڑھے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پارٹنر ہوگا، 600 ہیکٹر سے زائد دلدلی رقبے کو قابل استعمال بنایا جائے گا۔