Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سی پیک کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا

سی پیک کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا
December 6, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)سی پیک کی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا گیا ، مشاہد حسین کہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری سے پورے ملک کو فائدہ حاصل ہوگا چینی سفیر کا کہناتھا کہ 10ہزار مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔

تفصیلات کےمطابق سی پیک ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ سی پیک سے متعلق معلومات فراہم کریگی۔ سی پیک سے پورے ملک کو فائدہ حاصل ہوگا۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہاکہ سی پیک پر بھر  پورانداز میں کام شروع ہوچکا ۔ چین نے سلک روڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر بینک بنادیا ہے ۔ سی پیک کے ذریعے 10ہزار مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔ سی پیک کیلئے 17 مختلف منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ تقریب میں ایرانی سفیر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پروفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو بھی موجود تھے۔