Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سی پیک کیلئے ہمارا لہو اور پسینہ حاضر ہے: آرمی چیف

سی پیک کیلئے ہمارا لہو اور پسینہ حاضر ہے: آرمی چیف
December 26, 2016

کوئٹہ (92نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے لئے پاک فوج دن رات کوشاں ہے۔ سی پیک کی تکمیل کیلئے ہمارا لہو اور پسینہ حاضر ہے۔ دشمن کی سازش کے جو شکار ہیں ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کے درمیان آ کر خوشی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کینٹ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ کمان سنبھالنے کے بعد ان کا یہ بلوچستان کا تیسرا دورہ ہے۔ بلوچستان کے غیور عوام کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا انہیں فخر ہے کہ ان کا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں کسی سے کم نہیں۔ پاک فوج اور سیکورٹی ادارے قومی یکجہتی کی ضامن اور علامت ہیں۔

آرمی چیف نے کہا بلوچستان پاکستان کا بڑا اور انتہائی اہم حصہ ہے۔ صوبے میں امن و امان کی بہتری حکومت کی ا ولین ترجیح ہے۔ پاک فوج سیکورٹی اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے کوشاں ہے۔ فوج صوبے میں تعلیمی اور سماجی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ جنرل باجوہ نے کہا بلوچستان کا مستقبل ان شا للہ روشن ہے۔ دشمن کے بہکاوےمیں آنے والے اپنے لوگوں کے لیے دروازے کھلےہیں۔ ہماری دشمنی صرف پاکستان کےدشمنوں سے ہے۔ ملک کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ پاکستان ہمارا گھر، قبیلہ اور ملک ہے۔

آرمی چیف نے کہا اقتصادی راہداری روشن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ بلوچستان بھائیوں کو یقین ہے کہ انکی خوشحالی کی منزل قریب ہے۔

قبل ازیں مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پا سنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔ ریکروٹ احسان علی نے آرمی چیف کی اعزازی چھڑی حاصل کی جبکہ ریکروٹ لیاقت علی نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

آرمی چیف نے تقریب کے اختتام پر بلوچستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔