Tuesday, December 6, 2022

سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہوگا : آصف علی زرداری

سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہوگا : آصف علی زرداری

 

کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سی پیک سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہوگا  ۔ کیٹی بندر اور سرکلر ریلوے کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا ۔ آصف زرداری نے ارکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو حلقوں میں جاکر عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ 

تفصیلات کےمطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا  ۔ کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اجلاس کی صدارت کی ان کا کہنا تھا کہ  کہ سندھ کے کچھ لوگوں کو سی پیک منصوبوں کے فائدوں کا علم نہیں ہے ۔ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہوگا  ۔ سندھ میں سب سے زیادہ پاور پلانٹ لگیں گے صوبائی حکومت کیٹی بندر اور سرکلر ریلوے کا کام جلد سے جلد مکمل کرے. آصف زرداری نے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے سوال کیا کہ ان کی موجودہ کارکردگی پر کیا پارٹی الیکشن میں جاسکتی ہے ۔ انہوں نے منتخب اراکین کو حلقوں میں جاکر عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی، میڈیا سے بات چیت میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سی پیک پیپلز پارتی کا تخلیق کردہ منصوبہ ہے جس پر عمل اب کیا جارہا ہے ۔

اجلاس میں پارتی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سمیت پارٹی کے تمام اراکین قومی ، صوبائی اور سینیٹ نے شرکت کی، ارکان اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا شکوہ  بھی کیا ، اجلاس میں نیشنل ہائی وے کے ساتھ تھر تک نیا روڈ بنانے کی تجویز دی گئی ۔