Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سی پیک میں صوبے کو اس کا حصہ نہ ملا تو کسی کو بھی نہیں لینے دینگے : پرویزخٹک

سی پیک میں صوبے کو اس کا حصہ نہ ملا تو کسی کو بھی نہیں لینے دینگے : پرویزخٹک
January 2, 2016
  پشاور(92نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے، پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں صوبے کو اس کا حق نہیں ملا تو کسی کو بھی حق لینے نہیں دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اپنا حق مانگنے والوں کو غدار کہا جاتا ہے لیکن اگر اقتصادی راہداری میں خیبر پختونخوا کو اس کا حق نہ ملا تو کسی کو بھی حق نہیں لینے دیں گے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاق کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے، ہم سے وعدے کئے جاتے ہیں مگر ایفا نہیں ہوتے، جھوٹ بول کر خیبر پختونخوا کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی ہو، گیس ہو یا کوئی اور منصوبہ، تمام پراجیکٹس پنڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہو جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے بارے میں وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے، جواب نہیں آیا تو ہمارے پاس اور راستے بھی ہیں۔