Tuesday, September 17, 2024

سی پیک منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، جام کمال

سی پیک منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، جام کمال
July 5, 2021

گوادر (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

گوادر منصوبوں کے فیز ٹو کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، سی پیک منصوبوں کی بدولت گوادر سمیت بلوچستان میں ترقیاتی انقلاب آئے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر میں ٹیکنیکل کالجز اور پہلی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، صوبائی بجٹ میں گوادرکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تیرہ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جام کمال نے مزید کہا، گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم کے شگرگزار ہیں۔ سی پیک منصوبے کے تحت مغربی روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعدد ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔