Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سی پیک ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت تاہم حکومت سے تحفظات ہیں : عمران خان  

سی پیک ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت تاہم حکومت سے تحفظات ہیں : عمران خان  
December 25, 2016

 صوابی (92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن کی ٹیم کے کپتان اور مولانا فضل الرحمن نائب کپتان ہو نگے ۔ عمران خان کہتے ہیں سی پیک ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے تاہم اُنہیں چین سے نہیں حکومت سے تحفظات ہیں ۔۔کپتان نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کےمطابق کپتان نے صوابی میں سٹیج سجایا اور اپنے مخصوص انداز میں حکومت اور میاں برادران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بولے کہ نوازشریف پارلیمنٹ اور عدالت دونوں سے جھوٹ بولتے ہیں۔  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کو کرپشن کی ٹیم کا کپتان اور مولانا فضل الرحمن کو نائب کپتان قرار دے دیا ۔  کپتان سی پیک پر بھی خوب بولے اور کہا کہ چین سے نہیں وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف  نیب کے چیئرمین کے بارے میں چودھری نثار کی تجویز نہیں مان سکتے ۔  چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر وہ نوازشریف کی جگہ ہوتے تو چھوٹے صوبوں کے بارے میں پہلے سوچتےکتنی شرم کی بات ہے کہ یہاں طاقتور کو سزا نہیں ملتی ۔ اُنہوں نے شاندار استقبال کرنے پر صوابی کے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔