Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشتگرد ہلاک، کورنگی میں شہریوں نے دو ڈاکو زندہ جلا ڈالے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشتگرد ہلاک، کورنگی میں شہریوں نے دو ڈاکو زندہ جلا ڈالے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
May 3, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کورنگی میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلا دیا جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں موجود کالعدم جماعت کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کو کارروائی میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی ملا ہے۔ دوسری طرف کورنگی زمان ٹاؤن میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کے بعد زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی ناصر عباس بھی شہید ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس اہلکار کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔