Sunday, September 15, 2024

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں را کا تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں را کا تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار
September 29, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ٹو نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے را کا تربیت یافتہ دہشت گرد لئیق گرفتار کرلیا ، ملزم پینتیس سے زائد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی ٹو نے سعودآباد میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد لئیق عرف کالا کو گرفتار کرلیا ،ملزم سانحہ چکرا گوٹھ میں پولیس پر حملے میں ملوث ہے ۔ ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشت گرد لئیق عرف کالا کے دیگر ساتھیوں میں ساجد کوبرا ، رئیس مما، حامد بلا، جنید بلڈاگ ، اعجاز عرف کالا منا اور اعجاز گورچانی شامل ہیں  ۔ ملزم لئیق را کا تربیت یافتہ ہے  جس نے 2009میں بھارتی شہر دیپالپور سے تربیت حاصل کی ۔ گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ محرم میں اہل تشیع علما کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی بھی کررہا تھا۔