Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ، را ،سے مبینہ تعلقات رکھنے والا صفدر ڈان گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ، را ،سے مبینہ تعلقات رکھنے والا صفدر ڈان گرفتار
March 30, 2016
کراچی(92نیوز)سی ٹی ڈی نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے را سے مبینہ تعلق رکھنے والے اور رئیس عرف مما کے قریبی ساتھی صفدر عرف ڈان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ، لوکل گورنمنٹ ، پاسپورٹ اور نادرا میں را کے سلیپر سیلز کام کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رئیس مما کے ساتھی اور را کے ایجںٹ  صفدر عرف ڈان کو لیاقت آباد سے گرفتار کرکے تفتیش کی گئی، ملزم کی نشاندہی پر چار ساتھی برکت علی، ریاض احمد ، شکیل اور زاہد کو بھی گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی نوید خواجہ نے کہا کہ  را کے مقامی آپریٹر کے ذریعے ان کے پاس اسلحہ آتا تھا انکا مقصد کراچی کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ  واٹر بورڈ، لوکل گورنمنٹ ، پاسپورٹ اور نادرا میں را کے سلیپر سیلز کام کررہے ہیں ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں کورنگی مہران ٹائون سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،ملزمان سے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ اور را سے وابستگی سمیت  دیگر جرائم کی تفتیش کی جارہی ہے۔