Saturday, July 27, 2024

سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی ، دو دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی ، دو دہشتگرد گرفتار
January 17, 2019
 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کر لیے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور دہشت گردی کی معاونت میں استعمال ہونے والی رقم بھی برآمد کی گئی ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ قبل ازیں سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد حساس ادارے کے افسران  کے قتل اور متعدد اہم شخصیات کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کرائے کے گھر میں رہ رہے تھے جبکہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عدیل حفیظ اور عثمان ہارون کے نام سے ہوئی جو ملتان میں حساس ادارے اور پولیس  افسران کے قتل میں شامل تھے۔ اس کےساتھ ساتھ ہلاک دہشت گرد جنرل طارق مجید کے داماد، امریکی شہری وارن وائنسٹائن اور علی حیدر گیلانی کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔