Monday, October 3, 2022

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، آٹھ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، آٹھ دہشت گرد گرفتار
September 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔

لاہور میں آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دو دہشت گرد حافظ آباد اور گوجرانوالہ اور دو شیخوپورہ سے پکڑے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا۔