Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
September 21, 2018
چکوال (92 نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے محرم الحرام کو دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ محرم الحرام میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں میں عبدالحمید اور عابد رحمان شامل ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔