Tuesday, November 29, 2022

سی ٹی ڈی نے داعش کے دو مبینہ دہشتگرد پکڑ لئے ‏

سی ٹی ڈی نے داعش کے دو مبینہ دہشتگرد پکڑ لئے ‏
مظفر گڑھ ( 92 نیوز) مظفرگڑھ بڑی تباہی سے بچ گیا ، سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش  کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مظفرگڑھ کے علاقے علی پور بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی پنجاب نے  آپریشن کیا ، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ،پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ ،سی ٹی ڈی  کے مطابق گرفتار دہشت گرد مظفر گڑھ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔