Monday, September 16, 2024

سی اے اے کی غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی منسوخی بارے خبروں کی تردید

سی اے اے کی غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی منسوخی بارے خبروں کی تردید
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کسی پرواز کی اجازت کو منسوخ نہیں کیا گیا۔ مزید کہا، کورونا وائرس کی وجہ سے 5 مئی 2021 سے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو 20 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن کی اجازت دی تھی، جس میں اب 15 جولائی 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے۔