Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سی این جی کی قیمتوں کے تعین کا اخیتار اوگرا سے واپس

سی این جی کی قیمتوں کے تعین کا اخیتار اوگرا سے واپس
December 20, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)سی این جی کی قیمتوں کے تعین کا اخیتار اوگرا سے واپس لے لیاگیا اب سی این جی مالکان قیمتوں کاتعین خود کریںگے۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کا حکم ہے کہ وہی سی این جی گیس فروخت کرسکے گا جو ایل این جی خریدے گا۔ اسی لئے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کردیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے  جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سی این جی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار او گرا سے واپس لے لیا گیا ہے نئے طریقہ کار کے تحت سی این جی سٹیشن مالکان قیمتوں کا تعین خود کریں گے. آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے. سی این جی ایسوسی ایشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اب سی این جی مسلسل دستیاب ہوگی بجلی, گیس کی قیمتوں اور ٹیکس کا تعین حکومت کرے گی جبکہ سی این جی کی قیمتوں کا تعین سی این جی سٹیشن مالکان خود کریں گے۔