Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سی این جی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ

سی این جی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ
November 16, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سی این جی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سی این جی اور آر ایل این جی کی فی کلو قیمت دو سو روپے مقرر کر دی گئی۔

حکومت کی جانب سے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں کئے گئے اضافے کو صارفین پر  منتقل کیے جانے کے  بعد  اسٹیشن مالکان نے شہر میں اسٹیشن پر گیس کی قیمتوں  کو  فوری طور پر  بڑھا دیا۔

سی این جی آرایل این جی   کی  قیمتوں میں  ہوئے اضافے  کو  شہریوں نے  حسب معمول مسترد کر دیا۔ شہری کہتے ہیں پٹرول کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں، اس صورتحال میں  غریب جائے تو جائے کہاں۔

اُدھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق  ستمبر 2021 میں پہلے سی این جی کی فی کلو قیمت 150 سے بڑھا کر 180 روپے کی گئی تھی، جو اب 200 روپے ہو گئی ہے۔ 11 روپے 86 پیسے فی کلوگرام جی ایس ٹی کو اب 21 روپے 77 پیسے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور 5 فیصد کیا جائے۔