Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سی این جی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

سی این جی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
August 12, 2016
کراچی(92نیوز)سی این جی ایسوسی ایشن نےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل سےکھل جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان عہدیداروں کے اجلاس میں کیا، اجلاس میں چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن شبیر سلیمان جی اور چئیرمین آل کراچی سی این جی ڈیلرز عبدالسمیع خان سمیت دیگر شریک ہوئے اجلاس کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ اوگرا کی تحریری ہدایت موصول ہونے تک سندھ بھر میں سی این جی کلو میں فروخت ہوگی۔ آل کراچی سی این جی ڈیلرز کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے بتایا کہ اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم سے ملاقات ہوئی تھی، جس کےبعد وزیر پیٹرولیم نے طریقہ کار کیلئے اوگرا کو ہدایت کی،وزیر پیٹرولیم نےپندرہ روز میں معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔