Monday, November 28, 2022

سی ایم ایچ راولپنڈی میں توسیع ،آرمی چیف نے نئے بلاکس کا افتتاح کر دیا

سی ایم ایچ راولپنڈی میں توسیع ،آرمی چیف نے نئے بلاکس کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔

 ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔ سی ایم ایچ راولپنڈی میں بیڈز کی تعداد  ایک ہزار سے بڑھ کر 1150 ہو گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ راولپنڈی میں 5000 مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر علاج ہو سکے گا۔ ہسپتال ملٹری اور سویلین مریضوں کی طبی ضروریات کو پورا کرے گا۔ سی ایم ایچ کے توسیعی منصوبے پر کام 2013 میں شروع ہوا تھا۔