Wednesday, December 7, 2022

سی آئی اے کو انتہائی مطلوب دہشتگرد کے فرار کے گرد گھومتی فلم ‘‘ایم آئی فائیو’’ کا نیا ٹریلر جاری

سی آئی اے کو انتہائی مطلوب دہشتگرد کے فرار کے گرد گھومتی فلم ‘‘ایم آئی فائیو’’ کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے شائقین تیار ہو جائیں۔ سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘‘ایم آئی فائیو’’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم چار دسمبر کو امریکی سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ فلم ‘‘ایم آئی فائیو’’ کی کہانی سی آئی اے کو انتہائی مطلوب دہشت گرد کے فرار کے گرد گھومتی ہے۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے اہلکار دہشت گرد کو گرفتاری کے بعد سی آئی اے کے حوالے کرنے جا رہے ہوتے ہیں اس دوران ملزم فرار ہو جاتا ہے۔ دہشت گرد کے فرار کا الزام ایم آئی فائیو انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیری پر عائد کر دیا جاتا ہے کیونکہ ہیری واقعہ کے فوری بعد روپوش ہو جاتا ہے۔ فرار دہشت گرد لندن پر حملے کی منصوبہ بندی کرتا ہے جسے ناکام بنانے کے لیے ایم آئی فائیو کے ایجنٹ سرگرم ہو جاتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار کٹ ہیرنگٹن نے نبھایا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ٹوپینس میڈلٹن، ایلیاس گیبل، جنیفر اہلے، لارا پلور، ڈیوڈ ہیئر ووڈ اور پیٹر فرتھ شامل ہیں۔