Saturday, July 27, 2024

سیہون: شہدا کے اعضا گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیے گئے

سیہون: شہدا کے اعضا گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیے گئے
February 18, 2017

سیہون شریف (92نیوز) سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کی صفائی انتہائی غیرذمہ داری سے کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اعضا اور دیگر سامان کچرے میں پھینک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف دھماکے کے بعد انتظامیہ کی بے حسی سامنے آ گئی۔ شہدا کے اعضا دفنانے کے بجائے گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیے، انسانی اعضا کچرے کے ڈھیر پر پھینک کر توہین کی گئی، توجہ دلانے کے بعد نااہل انتظامیہ نے انسانی باقیات کو اٹھالیا۔