Thursday, September 29, 2022

سیہون شریف عرس: گرمی کی شدت سے 7مزید زائرین جاں بحق، مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہو گئی

سیہون شریف عرس: گرمی کی شدت سے 7مزید زائرین جاں بحق، مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہو گئی
سیہون شریف (92نیوز) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس مبارک پر آنے والے زائرین کی گرمی کی شدت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کی وجہ سے آج بھی 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عرس مبارک پر آنے والے زائرین میں آج مزید 7 افراد گرمی کی شدت کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی کل تعداد 17 ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے گرمی سے متاثر ہونے والے کئی افراد ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔