Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیہون شریف سانحہ قلندر لعل شہباز کو ایک سال مکمل

سیہون شریف سانحہ قلندر لعل شہباز کو ایک سال مکمل
February 16, 2018

سیہون شریف (92 نیوز) سیہون شریف سانحہ قلندر لعل شہباز کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ برسی منانے کے لئے مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں کی درگاھ آمد، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کی جانب سے شمع روشن کرکے شہداء سانحہ سیہون کے تصاویر پر چراغان روشن کئے گئے۔ سانحہ سیہون کے قاتلوں کو کیوں منظرعام نہیں لایا گیا۔ یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو حقائق سے روشناس کروائے، ایس یو پی کے رہنمائوں کی 92 نیوز سے گفتگو۔

سیہون میں سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کی جانب سے درگاھ قلندر لال شہباز رحہ کی مزار میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں برسی منائی گئی جس میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی ضلع جامشورو کے صدر دریاء خان لغاری کی زیر اھتمام تمام سیاسی رہنمائوں، پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور عام شہریوں نے درگاھ کے قدیمی علم پاک پر شہداء کی یاد شمع روشن کرکے سیہون سانحے میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیہون سانحہ کے ملزموں کو کیون منظر عام پر نہیں لایا جارہا ہے یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے اور سیہون سانحہ کے قاتلوں کو سامنے لایا جائے۔

اس موقع پر درگاھ پر آنے والے عام زائرین نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درگاھ پر محکمہ اوقاف کی جانب سے سہولیات کا فقدان ہے نہ پینے کے پانی کی سہولت ہے اور نہ ہی رہائش کی جبکہ واش روم کے استعمال پر بھی عورتوں اور مردون سے زوری پیئسے بٹورے جارہے ہیں۔

زائرین نے 92 نیوز کو بتایا کہ سیکیورٹی کا اتنظام بہتر ہے پر درگاھ پر آنے جانے والے ھر ایک بندے اور زائر کو جامع تلاشی کے بعد نظر میں رکھ کر مانیٹر کیا جارہا ہے۔

ادھر سیہون سانحہ کے حوالے سے ایس ایس پی عرفان بہادر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ درگاھ پر 80 پولیس اہلکار اور 23 لیڈیز سرچر تعینات ہیں مزید نفری بھی درگاھ کو دی جائے گی جبکہ 100 سی سی ٹی وی کئمیرائوں سے درگاھ کے ھر کونے میں نظر رکھی جارہی ہے۔

سیہون سانحہ کے بعد درگاھ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیہون میں گیسٹ ہائوسز اور ریسٹ ھائوسز پر بھی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

سیہون سانحہ کے حوالے سے آج صبح وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سیہون پھنچیں گے اور درگاھ پر سرکاری تقریب کا اھتمام کیا جائے گا۔