Friday, September 30, 2022

سیہون شریف : حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا 764 واں عرس اختتام پذیر

سیہون شریف : حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا 764 واں عرس اختتام پذیر

سیہون شریف (92نیوز) سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا 764 واں عرس ختم ہو گیا۔ عرس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا 764 واں عرس تین روز جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔ عرس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے شرکت کی اور مزار پر چادریں چڑھائیں۔

ملاکھڑا گراونڈ اور اس سے ملحق حصے میں تینوں روز مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے رنگ بھی نظر آئے۔ عقیدت مندوں نے دھمال ڈالی اور اپنے روایتی طریقے سے میلے میں حصہ ڈالا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں لیکن شدید گرمی کی وجہ سے ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

تین روزہ میلے کے دوران قانون شکنی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ پولیس نے کئی جیب کتروں کو گرفتار کیا جبکہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود اڑل واہ میں نہانے والے 120 افراد کو حراست میں لے لیا۔