Saturday, July 27, 2024

سیہون دھماکا ناقابل برداشت، ناقابل معافی ہے: آصف زرداری

سیہون دھماکا ناقابل برداشت، ناقابل معافی ہے: آصف زرداری
February 16, 2017

کراچی (92نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو امدادی کارروائیوں کی ہدایت جاری کر دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کارکن خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جانیں بچائیں۔

انہوں نے کہا واقعہ ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے۔ دہشت گرد، ان کے سرپرست ، منصوبہ ساز اور سہولت کار بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے حفاظتی امورمیں غفلت پر اعلٰی سطح انکوائری کی ہدایت بھی کر دی۔