Saturday, July 27, 2024

سیکیورٹی فورسز کی چمن میں کارروائی، افغان شہری خود کش جیکٹ سمیت گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی چمن میں کارروائی، افغان شہری خود کش جیکٹ سمیت گرفتار
January 15, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے چمن میں کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ افغان شہری کو خود کش جیکٹ سمیت گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر کارروائی کی اور غیر رجسٹرڈ افغان شہری کو خود کش جیکٹ سمیت گرفتار کر لیا۔ افغان شہری سے دیسی ساختہ بارودی مواد، مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ قبل ازیں ایف سی بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائیاں کیں جس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے سب مشین گنز ، بارودی سرنگیں ، ہینڈ گرنیڈ ، آر پی جی 7 راکٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔