Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیکیورٹی فورسز کا زیوا، کرم ایجنسی میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے آفیسر سمیت 2 شہید

سیکیورٹی فورسز کا زیوا، کرم ایجنسی میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے آفیسر سمیت 2 شہید
July 13, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سیکیورٹی فورسز نے زیوا، کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا آفیسر، ایک جوان شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر زیوا، کرم ایجنسی میں آپریشن کیا، جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے 25 سالہ کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور جبکہ 22 سالہ سپاہی حضرت بلال کا تعلق اورکزئی سے ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی۔