سیکرٹری قانون پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ ، پنجاب حکومت کے لاء آفیسر کو بحث کا آخری موقع فراہم

لاہور (92 نیوز) سیکرٹری قانون پنجاب کی تعیناتی اور عہدے سے ہٹانے کے کیس میں جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب حکومت کے لاء آفیسر کو آئندہ پیشی پر بحث کا آخری موقع دے دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری قانون پنجاب کی تعیناتی اور عہدے سے ہٹانے کے لئے جسٹس شمس محمود مرزا نے توصیف احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخوستگزار نے موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری قانون گزشتہ 9 برس سے اس عہدے پر براجمان ہیں جبکہ سپریم کورٹ آٖ ف پاکستان کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی افسر تین سال سے زائد عرصہ تک ایک عہدے پر قائم نہیں رہ سکتا ۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب حکومت کے لاء آفیسر کو آئندہ پیشی پر بحث کا آخری موقع دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی ۔