Saturday, July 27, 2024

سیکرٹری خارجہ کا افغان سفیر کوفون ،سفارتکارکےقتل پر اظہارافسوس

سیکرٹری خارجہ کا افغان سفیر کوفون ،سفارتکارکےقتل پر اظہارافسوس
February 6, 2017
اسلام آباد(92نیوز)کراچی میں افغان سفارت خانے میں فائرنگ سے تھرڈ سیکریٹری قتل ، سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال کو ٹیلی فون  واقعہ پر افغان حکومت سے تعزیت کی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کراچی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ پر سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری  نے افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیرکو معاملہ کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ افغان قونصلیٹ جنرل کراچی میں تھرڈ سیکریٹری محمد ذکی عبدو کو  افغان سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ترجمان کا کہنا ہے کہ  پولیس انتظامیہ نے مزید جانی نقصانات سے بچنے کے لئے فوری مداخلت کی۔