Saturday, July 27, 2024

سیورن دریا میں 48فٹ بلند لہر پر سرفنگ کی مہارت کا مظاہرہ

سیورن دریا میں 48فٹ بلند لہر پر سرفنگ کی مہارت کا مظاہرہ
March 23, 2015
سیورن (ویب ڈیسک) سیورن دریا میں سمندری ریلا داخل ہونے کی خبر سن کر برطانوی سرفر گھروں سے نکل آئے۔ اڑتالیس فٹ بلند لہر پر سرفنگ کے مزے لیتے رہے۔ بحر اوقیانوس کے دباؤ سے برطانیہ کے سیورن دریا میں سال میں ایک آدھ بار بڑی لہر اٹھتی ہے۔  سرفنگ کے شوقین اس لہر کا شدت سے انتظار کرتے ہیں تاکہ اس پر سوار ہو کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کر سکیں۔ اس بار بھی جیسے ہی لوگوں نے یہ لہر اٹھنے کی خبر سنی تو بڑی تعداد میں اسے دیکھنے  کے لیے امڈ آئے۔ بعض لوگ پیراشوٹس کے ذریعے دریا پر منڈلاتے رہے تاکہ جیسے ہی سمندری لہر دریا میں داخل ہو اسے دیکھ سکیں۔ اس کے علاوہ سرفنگ کرنے والوں کی بڑی تعداد بھی لہر کے پہنچنے سے قبل ہی دریا میں تیرنے لگی۔ جوں ہی لہر دریا میں داخل ہوئی  سرفرز سیدھے کھڑے ہو کر اس پر چڑھ دوڑے۔