سینے کی جلن میں پی پی آئی ادویات کا زیادہ استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ قرار
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق سینے کی جلن کے لیے استعمال کی جانے والی پی پی آئی نامی ادویات کا زیادہ عرصے تک استعمال گردوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ طبی ماہرین نے اس تحقیق میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد کا معائنہ کیا اور پھر نتائج مرتب کیے۔