Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینی گال کا سعودی عرب کی مدد کیلئے 2ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان، اتحادی ممالک کی بمباری سے صنعا میں رن وے پر کھڑا جہاز تباہ کر دیا

سینی گال کا سعودی عرب کی مدد کیلئے 2ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان، اتحادی ممالک کی بمباری سے صنعا میں رن وے پر کھڑا جہاز تباہ کر دیا
May 5, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) باغیوں کےخلاف آپریشن کےلئے سینی گال نے سعودی عرب کی مدد کےلئے 2ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے سینی گال کے صدر سے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دورے کے دوران فوجی مدد مانگی تھی۔ دوسری جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے عدن اور صنعا پر متعدد حملے کئے جس کے نتیجے میں صنعا میں رن وے پرکھڑا ایک جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ عدن میں باغیوں اور سعودی اتحادیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن میں جاری جنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق ایک سو پندرہ بچے بھی اس جنگ کی زد میں آچکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔